Wednesday, 17 April 2024, 03:34:33 am
حکومت نوازشریف کےاثاثوں سے متعلق مزید معلومات کیلئے براڈ شیٹ کو خط لکھے گی،شہباز گل
January 16, 2021

سیاسی روابط کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کے بیرون ملک آثاثوں سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے برطانوی قانونی فرم براڈشیٹ کو خط لکھے گی۔

ہفتہ کے روز لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کیلئے حزب اختلاف کو کوئی این آر او نہیں دیا جائیگا۔شہباز گل نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے رہنما غیر ضروری طور پر شورشرابا کررہے ہیں اور وہ احتساب سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمہ دائر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔