Friday, 19 April 2024, 05:07:22 am
حریت کانفرنس کی اقوام متحدہ،او آئی سی سے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اثرو رسوخ استعمال کرنے پر زور
January 16, 2021

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ورکنگ وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کے لئے بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں شوپیاں اور سرینگر میں جعلی مقابلوں میں 6 نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عالمی برادری کے لئے چشم کشا ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی ٹیموں کو مقبوضہ جموںوکشمیر کا دورہ کرنے اور زمینی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دینی چاہیے۔دریں اثناء جموںوکشمیر پیپلز لیگ نے بھارتی فوجیو ں کی طرف سے گائو کدل قتل عام اور اس طر ح کے دیگر المناک واقعات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے سرینگر کے علاقے مندر باغ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارتی فوجیوں نے 21جنوری 1990ء کو سرینگر کے علاقے گائو کدل میں پر امن مظاہرین پر فائر نگ کر کے پچاس سے زائد بے گناہ شہریوں کوشہید جبکہ سینکڑوںد کوزخمی کیاتھا۔