Saturday, 20 April 2024, 05:39:54 pm
نیا پاکستان کا نظریہ ان اصولوں کی پیروی پرمبنی ہے جو ریاست مدینہ میں اپنائے گئے:وزیراعظم
January 16, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا نیا پاکستان کا نظریہ ان اصولوں کی پیروی پرمبنی ہے جو ریاست مدینہ میں اپنائے گئے ۔ایک نجی نیوز چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کوئی قوم میرٹ اور قانون کی حکمرانی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی ہے اور نہ ہی فلاح اور ترقی کی منزل حاصل کرسکتی ہے اوران کی حکومت ان ہی بنیادی اصولوں پرکار بند ہے ۔وزیراعظم نے ایک سوال پر کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کا صرف ایک ہی مسئلہ ہے کہ این آر او لیکر احتساب سے بچا جائے اوروہ کبھی بھی انھیں این آر او نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تک رہنمائوں کو قانون کی حکمرانی کے تحت جواب دہ نہیں بنایا جائے گا ملک ترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ فوری طرز کے خونی انقلاب کے برعکس وہ ایک آہستہ رفتار کا انقلاب لارہے ہیں جو ووٹ کے ذریعے آتا ہے۔