Thursday, 25 April 2024, 05:05:46 pm
نوجوانوں کو ہنر سکھانے کیلئے13اضلاع میں پروگرام شروع کئے ہیں،وزیراعلیٰ
January 16, 2021

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھانے کیلئے صوبے کے تیرہ اضلاع میں پروگرام شروع کئے ہیں۔

وہ Institute of Business Adminstration کراچی کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے جس نے ہفتہ کے روز ان سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔وزیراعلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور روزی کمانے کے مواقع فراہم کریگا۔اس موقع پر وفد کے سربراہ ڈاکٹر شاہد قریشی نے وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن بلوچستان میں بزنس دوست ماحول کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریشن کا مقصد چھوٹے پیمانے کے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور فروغ دینا ہے۔