Friday, 29 March 2024, 07:24:22 am
وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے پر عزم
January 16, 2021

وفاق اور سندھ حکومت نے اس عزم ظاہر کیا ہے کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل تمام فریقوں کی باہمی مشاورت سے مشترکہ طور پر حل کئے جائیںگے۔

اس عزم کا اظہار منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسدعمر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر امین الحق اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز کراچی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسد عمر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کراچی کی ترقی کا وعدہ کیا تھا اور اس پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ فیصلے کے تحت نالوں سے تجاوزات ہٹائی جارہی ہیں اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر ابھی کام جاری ہے جس کو ایم ایل ون منصوبے سے قبل مکمل کر لیا جائیگا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے تمام مسائل مل کر حل کئے جائیںگے۔انہوں نے کہا کہ محمود آباد نالے سے تجاوزات مکمل طور پر ہٹا دی گئی ہیں اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت گجر نالے سے تجاوزات ہٹانے کا کام جلد شروع کردیا جائیگا۔