Thursday, 18 April 2024, 05:47:51 am
وزیر مذہبی امور کا علماء پر معاشرے میں بہتری ،ہم آہنگی لانے کیلئے موثر کردار پر زور
January 16, 2021

وزیرمذہبی امور اور بین المذاہب ہم اہنگی ڈاکٹر نور الحق قادری نے علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ معاشرے میں بہتر لانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ہفتہ کے روز لاہور میں تحریک انصاف علماء ونگ کے زیر اہتمام ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے جن سے دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں۔ڈاکٹر نورالحق قادری نے کہا کہ لوگوں کو ہمارے دین کی اصل روح کی طرف راغب کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔