Thursday, 25 April 2024, 06:49:04 pm
نوازشریف کوواپس پاکستان لانے کیلئے حکومت ہائی کورٹ میں درخواست دائرکریگی، غلام سرور
January 16, 2022

فائل فوٹو

شہری ہوابازی کے وزیرغلام سرورخان نے کہاہے کہ نوازشریف کوواپس پاکستان لانے کیلئے حکومت ہائی کورٹ میں درخواست دائرکرے گی۔

لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے میڈیامیں پھیلائے گئے اس تاثر کوردکردیاکہ نوازشریف کے ساتھ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں نے غیریقینی پھیلانے کی جوکوشش کی وہ ناکام ثابت ہوئی اورحکومت نے قومی اسمبلی میں تاریخی قانون سازی کی ہے۔