Thursday, 18 April 2024, 05:28:18 am
پاکستان احساس پروگرام کے تحت غربت کے خاتمے پر توجہ دے رہا ہے، صدر مملکت
January 16, 2022

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان اورچین مسلسل دنیامیں امن کی بات کررہے ہیں اوردنیا کے پائیدارامن کے لئے کوشاں ہیں۔

چین کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد افغانستان کو دوبارہ تنہا ہونے اوراس کے مالیاتی اوربینکنگ کے شعبے کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے عالمی کوششوں میں پیش پیش ہے۔انہوںنے کہاکہ چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت اب تک اٹھائیس ارب ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ چوبیس ارب ڈالر کے منصوبے زیرتکمیل ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت اورتعلیم کے ڈھانچے کومضبوط بناکرملک سے غربت کاخاتمہ کیاجاسکتا ہے۔ پاکستان اس حوالے سے مختلف اقدامات کررہاہے جن میں احساس پروگرام بھی شامل ہے۔صدر نے دونوں حکومتوں پرزوردیاکہ چین سے گوادراورگوادر سے چین اشیاء کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے مزیدکوششیں کریں۔آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے بارے میں ڈاکٹرعار ف علوی نے کہاکہ سائبرسیکیورٹی اور انسانی وسائل کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔