Thursday, 28 March 2024, 04:57:56 pm
حریت کانفرنس کا یو این سیکرٹری جنرل سے تنازعہ کشمیر کے فوری حل کیلئے مداخلت پر زور
March 16, 2023

کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی کو روکنے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں خبردار کیا کہ قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کے حوالے سے لاتعلقی نے خطے میں تباہ کن جنگ کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ ادھرمودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف راجوری قصبے میں احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ مارچ کی قیادت کانگریس کی مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے رہنما وقار رسول وانی اور رمن بھلا کر رہے تھے۔دوسری طرف ضلع اسلام آباد کے علاقے ہلر Hiller میں بھارتی پولیس کانسٹیبل نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ اس سے جنوری 2007 سے مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 563 ہوگئی ۔اُدھرراہول گاندھی کے بعد کانگریس راجستھان کے صدرSukhjinder Singh Randhawaنے بھی ایک اجتماع سے خطاب کے دوران پلوامہ حملے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔