Saturday, 20 April 2024, 12:43:38 pm
بی جے پی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کررہی ہے:محبوبہ مفتی
September 16, 2021

فاءل فوٹو

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کٹھ پتلی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کو ان بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رہی ہے جو انہیں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھی حاصل تھے۔ہندواڑہ کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ ہر طرف مشکلات کا شکار ہیں کہ آیا جموں ہے یا کشمیر ہے اور تمام معاملات ڈنڈے کے زور پر چلائے جارہے ہیں۔