Wednesday, 24 April 2024, 12:28:42 pm
حکومت کوشاں ہےکہ مہنگائی کا اثرغریب عوام پر کم سے کم ڈالا جائیگا، فرخ حبیب
October 16, 2021

اطلاعات و نشریات کے وزیرمملکت فر خ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسوں میں کمی کرکے عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا اثر غریب عوام پر کم سے کم ڈالا جائے۔ ہفتہ کے روز فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک پینتیس ڈالر سے پچاسی ڈالر فی بیرل ہوگئی ہیں اور تیسری د نیا کے ممالک کی معیشت کیلئے یہ اضافہ برداشت کرنا ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو دیرپا بنیادوں پر قابو کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس حوالے سے طویل مدتی پالیسیوں پر عمل کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ سے راشن کارڈز کی صورت میں ایک کروڑ بیس غریب خاندانوں کو احساس کارڈ جاری کرے گی اور کارڈ کے حامل افراد کو آٹا‘ چینی ‘ دال اور گھی پر براہ راست سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے کہا صنعتوں کے لئے سازگار حکومتی پالیسیوں کے باعث پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔