Friday, 19 April 2024, 04:51:15 pm
فرانس میں متنازعہ سیکورٹی بل کے خلاف مظاہرے
January 17, 2021

فرانس میں متنازعہ سیکورٹی بل کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں جس میں پولیس کے مظالم سے متعلق سماجی ذرائع ابلاغ پرپولیس کی کارروائی سے متعلق عکس بندی یا تصاویر لگانے پرپابندی عائد کی گئی ہے ۔

ہزاروں مظاہرین نے سیکورٹی بل کی مذمت کرتے ہوئے دارالحکومت پیرس اوردوسرے شہروں سمیت ملک بھر میں مارچ کیا۔گزشتہ سال نومبر میں سفید فام پولیس کی طرف سے ایک نہتے سیاہ فام شخص پرتشدد کی فوٹیج سے اس قانون سازی پرغم وغصہ پیدا ہوا اور بہت سے لوگوں نے اسے صدر EMMANUEL MACRON کی طرف سے نامناسب اقدام قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔کیمرے پر رپورٹ ہونے والے دوسرے حالیہ واقعات سے بھی ظاہر ہوا ہے کہ پیرس پولیس پناہ گزینوں کے کیمپ گرانے کیلئے تشدد کررہی ہے۔