Saturday, 20 April 2024, 10:45:07 am
حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کا مقصد ذاتی مفادات کا تحفظ ہے:شبلی
January 17, 2021

File Photo

اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود نہیں بلکہ یہ اتحاد ان کے ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی تحریک دم توڑ چکی ہے اور یہ تحریک بڑے میدانوں اور شاہراہوں کی بجائے گلیوں اور چوکوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔