Saturday, 20 April 2024, 12:41:16 am
جوبائیڈن کی متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخطوں کی منصوبہ بندی
January 17, 2021

امریکی صدر جوبائیڈن نے متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخط کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں کا خاتمہ اور پیرس ماحولیاتی سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت بھی شامل ہے۔وائٹ ہائوس کے نئے چیف آف سٹاف رونKLAINنے ایک یادداشتی مراسلے میں کہا ہے کہ نامزد صدر جوبائیڈن ملک کو آگے لے جانے کے لئے کردار اداکریںگے۔بائیڈن بدھ کو حلف اٹھائیں گے اور اس دوران واشنگٹن ڈی سی میں25 ہزار سے زائد فوجی تعینات کیے جائیں گے کیونکہ6 جنوری کو مظاہرین نے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا۔