Friday, 29 March 2024, 02:57:28 pm
صدر محمود عباس کا فلسطین کی قانون ساز کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان
January 17, 2021

File Photo 

فلسطین کے صدر محمود عباس نے مئی کی بائیس تاریخ کو فلسطین کی قانون ساز کونسل کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ صدارتی انتخاب اس سال اکتیس جولائی کو ہوگا ۔پندرہ سال سے زائد عرصے میں فلسطین میں یہ پہلے انتخابات ہوںگے ۔فلسطین کی سیاسی جماعتوں فتح اور حماس کے درمیان 2021ء میں انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گزشتہ سال ستمبر میں معاہدہ طے پایاتھا ۔ادھر حماس نے انتخابات کے انعقاد کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آزادانہ انتخابات لگتے ہیں جن میں رائے دہندگان کسی دبائو یا رکاوٹ کے بغیر اپنی آزادی اظہار کریںگے۔