Thursday, 25 April 2024, 06:34:15 pm
معروف ٹیلی ویژن میزبان اورفلم سٹارطارق عزیز کی پہلی برسی
June 17, 2021

معروف ٹیلی ویژن میزبان اورفلم سٹارطارق عزیز کی آج (جمعرات) پہلی برسی منائی گئی۔

طارق عزیزاٹھائیس اپریل انیس سوچھتیس کو جالندھرمیں پیدا ہوئے،تقسیم کے بعد اُن کے خاندان نے پاکستان ہجرت کی اورساہیوال میں آباد ہوگئے۔طارق عزیزنے اپنے کیریئرکاآغازریڈیوپاکستان سے ساٹھ کی دہائی میں کیا، بعد میں وہ پاکستان کے پہلے ٹیلی ویژن میزبان بن گئے۔ان کامشہورپروگرام نیلام گھر انیس سوچوہترمیں شروع ہوا، نیلام گھرکوبعدمیں طارق عزیز شو کا نام دے دیاگیا۔انہوں نے کئی ایک مشہورفلموں میں بھی حصہ لیا جن میں چراغ کہاں روشنی کہاں سالگرہ، قسم اس وقت کی ،کٹاری اور ہارگیاانسان اور انسانیت شامل ہیں ۔وہ شاعراورمصنف بھی تھے۔تفریح کی صنعت کی خدمت کے عوض انیس سوچورانوے میں انہیں حکومت پاکستان نے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔طارق عزیزکاسترہ جون دوہزاربیس کولاہورمیں دل کادورہ پڑنے سے چوراسی سال کی عمر میں انتقال ہوا۔