Friday, 26 April 2024, 12:19:14 am
امریکہ نے سعودی عرب کو عسکری امدادی خدمات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ایک معاہدے کی منظوری دیدی
September 17, 2021

فاءل فوٹو

امریکہ نے سعودی عرب کو عسکری امدادی خدمات کیلئے پچاس کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔محکمہ ٔخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس مجوزہ معاہدے سے ایک دوست ملک کی سلامتی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہوئے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کو تقویت ملے گی جو مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی استحکام اور اقتصادی ترقی کیلئے ایک اہم محرک ہے۔صدر جوبائیڈن کے اقتدار میں آنے کے بعد سعودی عرب کے ساتھ یہ پہلا دفاعی معاہدہ ہے جو کانگریس کو بھیجا گیا۔معاہدے کے تحت ہیلی کاپٹروں کی مرمت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔