Thursday, 25 April 2024, 12:43:39 pm
چین کی خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے ایشیاء بحرالکاہل تجارتی معاہدے کا حصہ بننے کی درخواست
September 17, 2021

فائل فوٹو

چین نے خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم ایشیاء بحرالکاہل تجارتی معاہدے کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔ایک بیان میں چین کے وزیر تجارت WANG WENTAO نے کہا کہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت DAMIEN O CONNOR کو ایک خط میں آزادانہ تجارت کے معاہدے کا حصہ بننے کی درخواست دی ہے۔ادھر ویایا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ادارے کے بورڈ آف گورنرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے سفیر WANG QUN اور فرانس کے سفیر JEAN YVES LE DRIAN نے امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا پر مشتمل نئے INDO PACIFIC سیکورٹی الائنس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہو گی۔