Wednesday, 24 April 2024, 07:22:10 pm
حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران متعدد اقدامات کئے ہیں، وزیرخزانہ
September 17, 2021

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

آج(جمعہ) اسلام آباد میں تحفظ خوراک کے معاون خصوصی جمشید اقبال چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت گندم ' چینی اور دالوں کا مناسب ذخیرہ برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک کروڑ 25 لاکھ خاندانوں کو چار اشیائے ضروریہ پر براہ راست اعانت دی جارہی ہے اور یہ تعداد ملک کی مجموعی آبادی کے40 فیصد کے برابر ہے۔جمشید اقبال چیمہ نے وزیر خزانہ کو دالوں کا ضروری ذخیرہ برقرار رکھنے کے لئے چالیس چالیس ہزار ٹن چنے اور مونگ کی خریداری کے انتظامات سے آگاہ کیا۔یہ دالیں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور سستے سہولت بازاروں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی تاہم ان کی ارزاں نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔