Thursday, 25 April 2024, 11:39:52 am
ملک میں کورونا وائرس سے مزید68افراد جاں بحق
September 17, 2021

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس سے مزید اڑسٹھ افراد جاں بحق جبکہ دوہزار نوسواٹھائیس افرادمیں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز ستاون ہزار چھ سوچھبیس افرادکے کروناٹیسٹ کئے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ صفرآٹھ فیصدرہی۔