Friday, 29 March 2024, 05:33:14 pm
نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پرپاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز ملتوی کردی
September 17, 2021

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کو یکطرفہ طور پر ملتوی کر دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے پی سی بی کو سیکورٹی کے خدشات اور یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔پی سی بی نے کہاکہ انہوں نے ملک کا دورہ کرنے والی تمام ٹیموں کے لئے سیکورٹی کے مکمل اقدامات کئے ہیں اور نیوزی لینڈ کو بھی سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔