Thursday, 25 April 2024, 04:12:40 pm
وزیراعلیٰ کی تمام افسران کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہونے کی ہدایت
September 17, 2021

پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگرم عمل ہوں۔جمعہ کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کرنے کے لئے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ اس حوالے سے لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ فرض سے غفلت اور عوام کے مسائل کے حل میں ناکامی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔