Friday, 19 April 2024, 11:52:24 pm
پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے پوری طرح محفوظ ملک ہے، وزیرداخلہ
September 17, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کیلئے پوری طرح محفوظ ملک ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی کیا جانا کیوی انتظامیہ کا یکطرفہ فیصلہ ہے۔

آج (جمعہ)شام اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی نیوزی لینڈ کی ہم منصب جسینڈا آرڈرن سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ اور سیکورٹی ادارے دنیا میں بہترین ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی تھریٹ وصول نہیں ہوا۔کوئی نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ کسی سازش کے تحت خفیہ ہاتھوں نے یہ دورہ ملتوی کرا دیا ہے جس کا مقصد افغانستان اور خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوشش کو نقصان پہنچانا ہے۔