Friday, 29 March 2024, 07:10:06 am
روس کا افغانستان کی جانب سے دہشتگردی اور منشیات سمگلنگ کے خاتمہ کی کوششوں کا خیر مقدم
September 17, 2021

روس نے طالبان کے اس اعلان کاخیرمقدم کیاہے کہ وہ دہشت گردی اور منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے اورہمسایہ ملکوں کے لئے ممکنہ خطرات کی روک تھام سے متعلق بھرپورکوششیں کرینگے۔دوشنبے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ سرگئی لارئوف نے کہاکہ طالبان کی حکومت کو ابھی قلیل وقت گزراہے اس لئے کسی حتمی نتیجے پرپہنچناقبل ازوقت ہے اور ہم طالبان کی جانب سے اعلان کردہ حکمت عملی میں پیشرفت کی عملی کوششوں پرنظررکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ طالبان نے افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کابھی وعدہ کررکھاہے۔