Monday, 05 December 2022, 05:11:10 pm
وزیرخزانہ کی آئی ٹی کےشعبےکومستحکم بنانےکیلئےتعاون کی یقین دہانی
October 17, 2022

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لئے تعاون کا یقین دلایا ہے۔پاکستان امریکی ٹیکنالوجی اداروں کے ساتھ آن لائن اجلاس میں انہوں نے پاکستان کی اقتصادی نمو میں آئی ٹی شعبے کے اہم کردار کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بیرون ملک پاکستانیوں کی گہری دلچسپی کو سراہا۔ادھر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامی ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہانی سلیم سنبل کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کی اور کارپوریشن کے پاکستان کے ساتھ تعاون کو سراہا۔انہوں نے تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔