Monday, 05 December 2022, 03:25:33 pm
عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے کردار ادا کرے:مقررین
November 17, 2022

برسلز میں منعقدہ ایک کانفرنس میں مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کے لئے اپنا موثر کردارادا کرے۔ کانفرنس کا اہتمام کشمیر کونسل یورپ کی طرف سے یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز میں جاری ہفتہ کشمیر یورپی یونین کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔کانفرنس میں شریک عالمی ماہرین، دانشوروں، طلبا اور صحافیوں نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔