Wednesday, 17 April 2024, 03:08:45 am
آئندہ چھ ماہ میں مال بردار گاڑیوں کی آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے،وزیرریلوے
January 18, 2021

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں مال بردار گاڑیوں کی آمدن19 ارب روپے سے36 ارب روپے تک بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے اثاثے فروخت نہیں کئے جائیں گے بلکہ ریلوے کی غیر قانونی طور پر قبضے میں لی گئی اراضی کو واگزار کرایا جائے گا۔ریلوے کے وزیر نے کہا کہ حفاظت یقینی بنانے اور ریل حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سگنل کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور بغیر گارڈ کے ریلوے کراسنگ کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے علاقے میں ریلوے اسٹیشنز کو معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی وزارت کی ترجیح ہے۔