Thursday, 18 April 2024, 03:01:13 pm
اردن کی مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی بستیوں کے قیام کے اسرائیلی فیصلہ کی مذمت
January 18, 2021

اردن نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے سات سو اسی سے زائد نئے گھر تعمیر کرنے اور دو اضافی چوکیاں قائم کرنے کے فیصلے پر اسرائیلی حکام کی مذمت کی ہے ۔اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی کھلی اور سنگین خلاف ورزی ہے انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل پر یکطرفہ اقدامات بند کرنے کیلئے دبائو ڈالے۔