Friday, 19 April 2024, 09:10:11 pm
حکومت چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،حماد اظہر
January 18, 2021

صنعت وپیداوار کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔

آج ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلا تعطل اورارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید چینی درآمد کی جائے گی ۔حماد اظہر نے کہا کہ پانچ ہزار ٹن مزید چینی درآمد کرنے کیلئے ہم ای سی سی سے اجازت لیںگے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آٹے کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت فلور ملز کو بروقت گندم کے اجراء میں اضافہ کرے جبکہ سندھ حکومت نے گندم کے اجراء کو محدود کردیا ہے جس کے نتیجے میں سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے امدادی قیمت کے اعلان کے باعث تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو ان کی فصل کی اصل قیمت مل رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کم ہیں ۔حماد اظہر نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے دوران بیرونی قرضوں کا بڑ ا حصہ گزشتہ حکومتوں کی طرف سے لیے گئے قرضوں کے سود کی ادائیگی کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔