Wednesday, 24 April 2024, 05:05:00 am
پاکستان ویت نام کیساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں
January 18, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویت نام کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے یہ بات ویت نام کے سبکدوش ہونے والے سفیرPham Hoand Kimسے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔صدر نے کہا کہ ویت نام کے سرمایہ داروں کو پاکستان میں بہتر کاروباری ماحول سے استفادہ کرنا چاہئے کیونکہ پاکستان ویت نام کے شہریوں کو ملک پہنچنے پر ویزے کی سہولت کی پیشکش کرتا ہے۔صدر نے اعلیٰ سطح کے دو طرفہ وفود کو ادارہ جاتی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلے سے دو طرفہ تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے سیاحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر عوام کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نےPham Hoang Kim کو پاکستان میں تعیناتی کی مدت کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور ویت نام کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا۔