Tuesday, 23 April 2024, 05:46:46 pm
ریڈیو پاکستان،اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا پارٹنر شپ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
January 18, 2021

ریڈیوپاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے چھٹی پی ایس ایل کے دوران میڈیا شراکت داری کیلئے پیر کے روز لاہور میں مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کیے ۔

ریڈیوپاکستان کی ڈائریکٹر جنرل امبرین جان نے دستخطوں کی تقریب میں ادارے کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈکے جنرل منیجر ریحان الحق نے اپنی فرنچائز کی نمائندگی کی ۔ریڈیوپاکستان کی ڈائریکٹر جنرل امبرین جان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ یادداشت پر دستخط کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ مستقبل میں ریڈیوپاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شراکت داری جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان نے قومی تعمیر میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی یہ عمل جاری رکھے گا ۔اس موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل منیجر ریحان الحق نے کہاکہ ریڈیوپاکستان ایک عظیم قومی نشریاتی ادارہ ہے اوراس کے ساتھ میڈیا شراکت داری کے بارے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔اس سے پہلے ریڈیوپاکستان کی ڈائریکٹر جنرل نے پی بی سی لاہور میں شعبہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران اہم پیشہ ورانہ اور انتظامی امور پر غورکیاگیا ۔ انہوں نے براڈ کاسٹنگ ہائوس کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیا۔براڈ کاسٹنگ ہائوس آمد پر پی بی سی کی اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ اور عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔