Thursday, 18 April 2024, 03:31:07 pm
رواں مالی سال کے دوران 79 ارب روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے،وزیراعلیٰ
January 18, 2021

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 79 ارب روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز جاری کیئے گئے ہیں ۔ پیر کے روز پشاور میں اے ڈی پی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں تقریباً آٹھ سو ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔وزیراعلی نے فنڈز کے استعمال پراطمینان کا اظہارکیا اور تمام شعبوں کو ترقیاتی فنڈز کے استعمال کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔