Friday, 19 April 2024, 06:47:07 pm
سینیٹ،کشمیری قیدیوں کیساتھ بھارت کے غیر انسانی اور ذلت آمیز سلوک کی شدید مذمت
January 18, 2021

سینیٹ نے کشمیری رہنماء یاسین ملک کے ساتھ غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک کرنے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ ان کا جرم محض ظالمانہ بھارتی فوجی قبضے کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

ایوان بالا نے متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی جو قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے پیش کی تھی۔سینیٹ نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی منظم حراست اور ان پر تشدد کا نوٹس لیا۔سینیٹ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آسیہ اندرابی سمیت بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یاسین ملک اور دیگر تمام قیدیوں کا معاملہ فوری طور پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھائے جو غیر قانونی قید سے فوری رہائی کے منتظر ہیں۔صنعت وپیداوار کے وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔آج ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلا تعطل اورارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید چینی درآمد کی جائے گی ۔حماد اظہر نے کہا کہ پانچ ہزار ٹن مزید چینی درآمد کرنے کیلئے ہم ای سی سی سے اجازت لیںگے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آٹے کی مناسب فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت فلور ملز کو بروقت گندم کے اجراء میں اضافہ کرے جبکہ سندھ حکومت نے گندم کے اجراء کو محدود کردیا ہے جس کے نتیجے میں سندھ میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے امدادی قیمت کے اعلان کے باعث تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو ان کی فصل کی اصل قیمت مل رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کم ہیں ۔حماد اظہر نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے دوران بیرونی قرضوں کا بڑ ا حصہ گزشتہ حکومتوں کی طرف سے لیے گئے قرضوں کے سود کی ادائیگی کیلئے استعمال ہوئے ہیں۔