Saturday, 20 April 2024, 06:07:33 pm
بھارتی حکام نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
February 18, 2021

File Photo

بھارتی حکام نے واہگہ سرحد کے راستے آنے والے ایک ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان عامر علی ہاشمی کے مطابق ان سکھ یاتریوں نے اتوار کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں اپنے مذہبی تہوار سکا میں شرکت کرنا تھی جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ سکھ برادری کے ارکان بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہ دینے کے خلاف آج تیسرے پہر گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں احتجاج کریں گے۔