Thursday, 28 March 2024, 02:05:32 pm
ریاست کے تمام ستون حکومت کی عملداری کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، وزیراطلاعات
March 18, 2023

اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی عملدراری کا تحفظ کرنا محض حکومت کی نہیں بلکہ ریاست کے تمام ستونوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے آج لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے عدالتی کارروائی کا سامنا کیا اور طویل عرصہ جیل میں بھی گزارا۔انہوں نے کہا کہ مقبول جماعتوں کو اپنے رہنمائوں کے تحفظ کیلئے کالعدم عناصر کی ضرورت نہیں پڑتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور ہم عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔