Saturday, 20 April 2024, 07:44:21 am
پاکستان سپر لیگ:آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا
June 18, 2021

رات ابو ظہبی میں پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو اورکراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہرا دیا۔

پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو پندرہ رنز سے شکست دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ بیس اوورز میں دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 248رنز کا ہدف دیا جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 232رنز بنا سکی اُس کے چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔دوسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا اورجواب میں لاہور قلندرز کو مقررہ اوورز میںسات وکٹوں کے نقصان پر 169رنز تک محدود کر دیااورمیچ سات رنز سے جیت لیا۔پاکستان سپر لیگ چھٹے ایڈیشن کا 28واں میچ آج (جمعہ) رات ابو ظہبی میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا ئے گا۔میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔