Saturday, 20 April 2024, 12:38:46 am
امریکہ کا انخلاء سے قبل کابل ڈرون حملے میں بے گناہ افراد کی ہلاکت کا اعتراف
September 18, 2021

امریکہ نے تسلیم کیاہے کہ افغانستان سے اس کے فوجی انخلاء سے چندروزپہلے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں دس بے گناہ افرادہلاک ہوئے تھے۔ پینٹاگان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی سنٹرل کمان کے کمانڈر جنرل Kenneth Mckenzieنے کہاکہ امریکی فوج نے تحقیقات کا جائزہ لیا اورتسلیم کیاہے کہ ڈرون حملے میں عام شہری مارے گئے تھے۔جنرل میکنزی نے حملے کوایک سنگین غلطی قراردیااورکہاکہ طالبان کی جانب سے ایسی کوئی خفیہ معلومات فراہم نہیں کی گئی تھیں جن کی بنیاد پریہ حملہ کیاگیاتھا۔