Thursday, 25 April 2024, 09:18:49 pm

مزید خبریں

 
بھارت ناقدین کو ہراساں کرنے کاسلسلہ بند کرے،ایچ آر ڈبلیو
September 18, 2021

نیویارک میں قائم انسانی حقوق کے ممتازعالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر زوردیاہے کہ وہ ناقدین کو ہراساں کرنابندکرے۔ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں بھارتی حکام پرالزام عائد کیاہے کہ وہ سیاسی بنیادوں پر ٹیکس کی چوری اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات عائد کررہے ہیں تاکہ انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور حکومت کے دوسرے ناقدین کی آوازکودبایاجاسکے۔انسانی حقوق کے ادارے کاکہناہے کہ بھارتی حکام نے انسانی حقوق کے کارکنوں ،صحافیوں ، ماہرین تعلیم، طلباء اوردیگرکے خلاف دہشت گردی اوربغاوت سمیت سیاسی بنیادوں پرفوجداری مقدمات قائم کئے ہیں۔ہیومن رائٹس واچ نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت نے آوازاٹھانے والے گروہوں کوہدف بنانے کے لئے فارن فنڈنگ اورمالی بے ضابطگیوں کے الزامات بھی عائد کئے ہیں۔