Friday, 29 March 2024, 11:40:55 am
وزیراعظم کا افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کیلئےطالبان کیساتھ مذاکرات کا آغاز
September 18, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں جامع حکومت کے قیام کیلئے تاجک ، ہزارہ اور ازبک قوموں کو شامل کرنے کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کیا ہے ۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ دو شبنے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے سربراہاں خصوصاً تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ایک طویل ملاقات کے بعد کیاگیا۔وزیراعظم نے کہاکہ چالیس سالہ تنازعے کے بعد جامع حکومت کے قیام سے افغانستان میں امن واستحکام یقینی بنایا جاسکے گا جو کہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔