Friday, 29 March 2024, 07:08:03 am
پنجاب،صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی11ترقیاتی سکیموں کی منظوری
September 18, 2021

پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے مختلف شعبوں کی گیارہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی ہے جن پر لاگت کا تخمینہ گیارہ ارب بہتر کروڑ پچاس لاکھ روپے لگایاگیا ہے۔ ان سکیموں کی منظوری منصوبہ بندی اور ترقیاتی بورڈ کے چیئرمین عبداﷲ خان سنبل کے زیرصدارت لاہور میں ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی ۔