Tuesday, 16 April 2024, 10:53:10 pm
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرمایہ کاری کے خاطرخواہ مواقع موجود ہیں: عبدالرزاق دائود
November 18, 2020

وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائودنے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر سے ملاقات میں تجارت و مواصلات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطرخواہ مواقع موجود ہیں۔

ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو کابل میں افغان صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی تجارت سے متعلق امور پر ملاقاتیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ راہداری اور ترجیحی تجارت کے معاہدے جنوری دو ہزار اکیس تک طے پا جائیں گے۔ آنے والے دنوں میں تمام شراکت داروں سے تفصیلی ملاقاتیں کروں گا۔ عبدالرزاق داودنے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں خاطرخواہ مواقع موجود ہیں۔ملکی کاروباری برادری کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔