Wednesday, 24 April 2024, 10:50:31 pm
وزیر داخلہ کاملک کے پہلے ڈرائیو ان سینما کا افتتاح
December 18, 2020

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے پہلے ڈرائیو ان سینما کا افتتاح کیا۔اس حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ریڈیو پاکستان اور ایکٹیو میڈیا کے درمیان ہوئے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت قومی نشریاتی ادارے کے ایف ایم 94 چینل پر فلمیں نشر کی جائیں گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے سی ڈی اے اور اس مہم کو شروع کرنے والے دیگر شراکت داروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے سینما کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ٹکٹ کی مجوزہ قیمت ایک ہزار روپے سے کم کر کے 50 روپے فی کار مقرر کریں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے شاہراہوں سے پولیس چیک پوسٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف تین چیک پوسٹیں رہ گئی ہیں جنہیں جلد ہٹا دیا جائیگاشیخ رشید احمد نے کہا کہ دہشت گردی اور دیگر جرائم سے نمٹنے کیلئے پولیس کا سمارٹ نظام متعارف کرایا جائیگا۔ڈرائیو ان سینما اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں واقع ہے اور شائقین اپنی کار میں بیٹھ کر فلمیں دیکھ سکیں گے۔ فلمیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دکھائی جائیں گی۔