Saturday, 27 February 2021, 03:11:13 am
عوام کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ
January 19, 2021

بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا ہے کہ صوبے کے لوگوں کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

منگل کے روز کوئٹہ میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پورے صوبے میں بلاتفریق ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔
اجلاس کے دوران صوبے کی پہلی ڈیجیٹل پالیسی کی منظوری دی گئی جس کے تحت عوام کو ای۔گورننس تیزرفتار انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ ICT کمپنیوں، IT پارک اور بہترین جدید مرکزی ڈیٹا سنٹرز قائم کئے جائیںگے۔
کابینہ نے Hoshab-Awaran ، ایم ایٹ سیکشن سڑک کی تعمیر کے لئے سکیورٹی مہیا کرنے کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دی۔