Wednesday, 17 April 2024, 02:04:04 am
کورونا ویکسی نیشن کیلئے طبی عملہ کے 637ارکان تربیت فراہم کی گئی ہے،وزیراعلیٰ
January 19, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے عمل کے آغاز کے حوالے سے تمام اختلافات مکمل کر لئے ہیں۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے 189 ہسپتالوں میں طبی عملے کے 637 ارکان کو تربیت فراہم کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویکسین لگانے کے لئے محکمہ صحت کے تین لاکھ افراد کا اندراج کیا گیا ہے۔