Friday, 29 March 2024, 05:04:34 pm
منوبھائی کی تیسری برسی
January 19, 2021

ممتاز شاعر،ڈرامہ نویس اور کالم نگار منیر احمد کی تیسری برسی  منگل کو منائی گئی جو منوبھائی کے نام سے مشہور تھے ۔منو بھائی 1933میں وزیرآبادمیں پید اہوئے ۔انہوں نے اپنے کیریئرکا آغاز ایک اردوروزنامے میں بطور صحافی کیالیکن جلد ہی انہوں نے ڈرامے لکھنا شروع کردیئے ۔انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے سونا چاندی ، دشت ، تمنا ، گمشدہ ،آشیانہ اور خوبصورت سمیت بعض لازوال ڈرامہ سیریل تحریر کئے ۔منو بھائی کو پاکستان کی حکومت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازگیا ۔