Wednesday, 24 April 2024, 04:18:51 am
بی آئی ایس پی کےتحت غذائی قلت کےشکاربچوں ،خواتین کومالی امداد کی فراہمی
March 19, 2023

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بے نظیر نشوونما پروگرام کے تحت اب تک غذائی قلت سے متاثر دولاکھ سینتالیس ہزار بچوں، دولاکھ اکتیس ہزار حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو مالی مدد فراہم کرچکا ہے۔ بی آئی ایس پی کے ایک عہدیدار کے مطابق پروگرام سے مستفید ہونیوالے ان افراد کو ملک بھر کے چار سو سے زائد نشوونما مراکز کے نیٹ ورک سے مدد فراہم کی گئی ہے۔ بے نظیر نشوونما پروگرام کی مشروط نقد رقم کی منتقلی کے تحت بی آئی ایس پی سے مستفید ہونیوالے خاندانوں کو فی سہ ماہی ہر بچے کی والدہ کو فی کس دوہزار اور ہر لڑکی کی والدہ کو فی کس پچیس سو روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق غذائی قلت کی بلند شرح کے لحاظ سے پاکستان کا خطے میں دوسرا نمبر ہے۔