Thursday, 30 November 2023, 08:35:09 am
گورنر سندھ ،سعودی وفد کاعازمین حج کو بہتر سہولیات فراہمی پر تبادلہ خیال
March 19, 2023

سعودی عرب کے ایک وفد نے آج کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی معاشی تعاون اور پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلقہ امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مثالی ہیں کیونکہ پاکستان کے عوام مقدس مقامات کی وجہ سے سعودی عرب کو خصوصی حیثیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال عمرہ کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کا تعلق پاکستان سے ہے۔وفد نے گورنر کو پاکستانی عازمین کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی کا یقین دلایا۔