Tuesday, 23 April 2024, 07:24:11 pm
مصر کے ساتھ علیٰ سطح کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے خواہاں ہیں، ترکیہ
March 19, 2023

ترکیہ نے کہا ہے کہ وہ مصر کے ساتھ اعلی سطح کے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار قاہرہ کے دورے کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ Mevlut Cavusoglo نے مصر کے اپنے ہم منصب Sameh Shoukry سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دہائی سے جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے صدر رجب طیب اردوان مصر کے اپنے ہم منصب عبدالفتاح الیسیسی سے جلد ملاقات کرینگے۔اس موقع پر مصر کے وزیرخارجہ Sameh Shoukry نے کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔