Thursday, 25 April 2024, 07:43:27 pm
ٹینڈر نوٹس
April 19, 2019

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن

ٹینڈر نوٹس

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیوپاکستان)  چترال کے دفتری استمعال کے لئے1000 CCتک کی 4x4جیپ  (اچھی حالت) بغیر ڈرائیور ماہانہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر سر بمہر ٹینڈرز / پیشکشیں مطلوب ہیں۔ ٹینڈر زیر دستخطی کو مورخہ 08 مئی2019بروز بدھ10:00 a.m  ,بجے تک پہنچ جانے چاہئیں جو کہ اسی روز 11:00 amبجے تمام بولی دہندگان یا ان کے نما‏ئندگان کی موجودگی میں کھولے جا‏ئیں گے۔ بولی دہندگان کو مبلغ دس ہزار روپے پے آرڈر یا بنک ڈرافٹ کی صورت میں بحق سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان چترال بطور ضمانت جمع کروانا ہونگے۔ بصورت دیگر ٹینڈر قابل قبول نہ ہوگا۔ ادارہ کسی ایک یا تمام پیشکشوںکو PPRA قوانین کے مطابق مسترد کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

شرائط وضوابط:-

         1.        موجودہ قانون کے مطابق ٹیکس کٹوتی ہوگی۔

         2.        گاڑی کے مالک کو طے شدہ رقم کی ادا‏ئیگی ماہانہ بنیاد پرکی جائے گی۔

         3.        کنٹریکٹ کی مدت ایک سال کے لئے ہوگی جو احسن کارکردگی کی بنیاد پر قابل تجدید ہے۔

         4.        دوران معاہدہ دفتر کی اجازت کے بغیر گاڑی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

         5.        گاڑی کے مالک کا رویہ تسلی بخش نہ ہونے کی صورت میں ادارے کو حق حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت پندرہ دن کے پیشگی نوٹس پر معاہدہ کو منسوخ کر دے۔

         6.        معاہدہ ہوجانے کی صورت میں مالک گاڑی ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کریگا۔

         7.        گاڑی24 گھنٹے دفتری استعمال میں رہے گی۔

         8.        پٹرول کے اخراجات دفتر براداشتکریگا تاہم انجن آئل اور آ‏ئل فلٹر کی تبدیلی گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگی۔

         9.        گاڑی کی خراب ہونے کی صورت میں متبادل انتظام گاڑی کے مالک کے ذمہ ہوگا۔

      10.      گاڑی کی دیکھ بھال (Repair & Maintenance) ٹیکس اور انشورنس وغیرہ مالک کے ذمہ ہوگی۔

      11.      معیاد مکمل ہونے پر کنٹریکٹ جاری رکھنے کی صورت میں تیس ایام قبل تحریری طور پر دفتر کو آگاہ کرنے کا پابند ہوگا۔

      12.      زرضمانت کنٹریکٹ کی میعاد مکمل ہونے کے بعد قابل واپسی ہے۔

 

سٹیشن ڈائریکٹرچترال

فون نمبر412636-  0943