Sunday, 10 December 2023, 06:25:13 am
پاکستان اردن کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،صدر
July 19, 2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان مشترکہ ثقافت اور تاریخ کی بنیاد پر بہترین برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اردن کے ساتھ تجارت، معیشت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں اردن کے سبکدوش ہونے والے سفیر ابراہیم یالا المدنی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے دونوں برادر ممالک کے باہمی مفادات کے لیے اردن کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے سیاسی، ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں پر بھی زور دیا۔ صدر نے اردن کی امن کوششوں اور سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسئلہ فلسطین کی حمایت کو سراہا